کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ اختلافات کی وجہ سےٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ چھورنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ذاتی وجوہات کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کی ہے۔ اگلے چند روز میں والدہ کا آپریشن متوقع ہے، بائیو سیکیور ببل کے باعث بار بار آجا نہیں سکتا۔کوچ سمیت کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔قائد اعظم ٹرافی سے قبل ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سات روز کے ٹورنامنٹ کے دوران ان کے بائیو سیکور ببل میں آنا جانا آسان نہیں تھا ٹیم ۔سمیع اسلم کے نام واپس لینے کے بارے میں بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔قبل ازیں سمیع اسلم سیکنڈ الیون ٹی ٹونٹی کپ کھیلنے سے معذرت کر لی تھی۔وہ بلوچستان سیکنڈ الیون کے کپتان تھےلاہور ٹیم منجمنٹ نے سمیع اسلم کے ایونٹ نہ کھیلنے کی درخواست قبول کر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سیکنڈ الیون کی قیادت عظیم گھمن کو سونپے جانے کا امکان ہے۔کچھ لوگ یہ دعوی بھی کررہے ہیں کہ سمیع اسلم نے سیکنڈ الیون میں منتخب ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر نہ کھیلنے کا فیصلہ کیاہے۔اس سے قبل سلمان بٹ اور عرفان جونیئر بھی احتجاج کرتے ہوئے سیکنڈ الیون میں کھیلنے سے معذرت کرچکے ہیں۔