• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوٹن کی کورونا ویکسین دیگر ممالک کو دینے کی پیشکش

روس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دیگر ممالک کو دینے کی پیشکش کی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روس کی تیار کردہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین، جسے ’اسپوٹنک وی‘ کا نام دیا گیا ہے، دیگر ممالک کو دینے کی آفر کی ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے جی20 ممالک کے ورچوئل سے خطاب میں روسی صدر نے یہ پیشکش رکھی۔

انہوں نے کہا کہ ’اسپوٹنک وی‘ویکسین، جو روس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی ہے، دنیا کے دیگر ممالک کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہم دوسری اور تیسری ویکسین کی تیاری پر بھی کام کررہے ہیں۔

روسی صدر نے دنیا کے 20 بڑے ممالک کے سربراہ سے خطاب میں یہاں تک کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہماری ویکسین اور اس کی تیاری ہم سب کا مشترکہ مشن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپوٹنک وی جو روس نے کئی ماہ قبل بنائی تھی، یہی وہ پہلی ویکسین ہے جو باقاعدہ رجسٹرڈ کرائی گئی، جس کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ یہ عالمی وباء کے خلاف 90 فیصد سے زائد موثر ہے۔

تازہ ترین