• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا سیریل ”میں اگر چُپ ہوں“ کل سے ”جیو“ پر دیکھیں

کراچی (محمد ناصر) نیا ڈرامہ سیریل ”میں اگر چُپ ہوں“ پیر کی شام 7 بجے سے روزانہ پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کی کہانی ایک نوجوان لڑکے اور خود پر انحصار کرنے والی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ اس دلچسپ کہانی میں لڑکی بہت اُمیدوں کے ساتھ اپنے کزن سے شادی کرتی ہے لیکن اس کا شوہر بیرون ملک پہنچتے ہیں اسے طلاق کے کاغذات بھیج دیتا ہے۔ ارم وارثی اور صائمہ وارثی نے محبت کے ایسے ہی دعویداروں کو اپنی کہانی میں انتہائی خوبصورتی سے تحریر کیا ہے۔ روایت کے مطابق پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اَچھوتے موضوع کو ناظرین کی دلچسپی کے پیرائے میں پروڈکشن کی بہترین جہت کے ساتھ پیش کرنے جارہے ہیں۔ اُمید کی جارہی ہے کہ ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کا یہ سیریل بھی مقبولیت کی بلندیوں کو سَرکرے گا۔

تازہ ترین