• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے علاج کیلئے دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل

کورونا کے علاج کیلئے دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کورونا کے علاج کے لیے دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل ہوگئی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے دوا 19-Anti-COVID انٹر اوینس امیونوگلوبیولن (C-IVIG) کے کامیاب کلینکل ٹرائل کے انتہائی مثبت نتائج حاصل ہونے لگے،کلینیکل ٹرائل میں شامل شدید بیمار (severe) مریضوں میں صحتیابی کی شرح 100 فیصد رہی جبکہ آئی سی یو میں داخل انتہائی بیمار مریضوں میں صحتیابی کی شرح 60 فیصد سے زائد رہی،صحتیاب ہونے والے 50 فیصد مریضوں کو محض 5 روز میں اسپتال سے فارغ کردیا جاتاہے۔

تازہ ترین