• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں اشیا ضررویہ کی قیمتوں میں اضافہ ، شہریوں کا نرخ کم کرنے کا مطالبہ

پشاور(احتشام طورو وقائع نگار)پشاور میں اشیا ضررویہ کی قیمتوںکو پر لگ گئے ایک ماہ کے دوران دالوں چاول او رچینی کی قیمتوں میں 30سے 40 روپے فی کلواضافہ کیا گیاہے ،چینی115روپے کلو ، چاول 170روپے کلو ،دودھ 130روپے کلو فروخت ہو رہا ہے اندرون شہر میں سبزی فروش اپنی مرضی کا نرخ لے رہے ہیں جبکہ چوراہوں میں کھڑے ریڑھی بان مان مانی قیمتوں پر پھل فروخت کررہے ہیں ، زندہ مرغی کی قیمت فی کلو ڈبل سنچری کر چکی ہے فارمی انڈے فی درجن 120 سے210روپے درجن ، انار300، آڑو 250، انگور 320 ،سیب 310، املوک 150، کیلا 120 جبکہ امرود 160روپے فی کلو اسی طرح سبزی فروش بھی سرکاری نرخنامے کو خاطر میں نہ لیتے ہوئے آلو سرخ90، پیاز80، ٹماٹر160،لیموں100روپے ،مٹر300،ادرک600،سبزمرچ200،کریلہ 150، بھنڈی 100،توری80،لہسن250 ،شملہ مرچ 250،گوبھی 50، جبکہ کریلا100روپے فی کلوفروخت ہو کر رہے ہیں ادھر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور راشن کنٹرولر سے نرخ کم کرنے اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین