• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا اپوزیشن کو ورچوئل جلسوں کا مشورہ

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن کو ورچوئل جلسے کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادانو! اگر بیماری پھیلتی ہےاور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟ سیاست اور اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں۔


وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر زندگی چیلنج ہو جائےتو سیاست کیا ہونی ہے، اپنی حکمتِ عملی بدلیں اگر جلسوں کا زیادہ شوق ہے تو ورچوئل جلسے کر لیں۔

تازہ ترین