• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمر زمان کائرہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ صحت یابی کی دعا پر تمام احباب کا شکر گُزار ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 983 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 51 لاکھ 80 ہزار 26 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 662 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین