سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ہے لیکن اس کو مینیج کرنا حکومت کا کام ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ابھی تک حکومت کی کورونا وائرس سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے، بازار لوگوں سے بھرے ہیں اور لوگ بسوں میں سفر کر رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ یہ کہنا کہ جلسہ نہ کریں مناسب بات نہیں، اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں، سب آئین کی حکمرانی چاہتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو جتنی جلدی ہوسکے گھر بھیج دیں اچھا ہو گا، حکومت سے 2 سال میں کوئی کام نہیں ہوسکا۔