• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا سیاسی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کے انتقال کے باعث سیاسی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی قائد کی والدہ شمیم اختر (آپی جی) کی تدفین تک پارٹی کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پارٹی قائد نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف کی والدہ اور مریم نواز کی دادی کے درجات بلند فرمائے۔


مریم اورنگزیب نے پارٹی قیادت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شفقت، سرپرستی کا گھنا سایہ اب ہمارے سر پر نہیں رہا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ اللّٰہ کریم شریف خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

تازہ ترین