• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج کا اندازہ تھا مگر حکومت کو بے نقاب کرنے گئی، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ گلگت بلتستان (جی بی )کے الیکشن کے نتائج 48 گھنٹے پہلے معلوم ہوگئے تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن نتائج کا اندازہ تھا مگر حکومت کو بے نقاب کرنے گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جی بی میں اکثریت نہ ملنے پر حکومت کو شرم سے منہ چھپالینا چاہیے۔


ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ حکومت نے سلیکٹرز کے ساتھ مل کر دھاندلی کی اور ن لیگ کے امیدوار توڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گلگت بلتستان میں ہمارے 2 سابق وزیر اور اسپیکر توڑے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں کی پالیسی ہونی چاہیے کہ ہم لوٹوں کو خیر باد کہہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں جماعتوں میں سے کسی کا لہجہ نرم تو کسی کا سخت ہوتا ہے مگر موقف ایک ہی ہے۔

تازہ ترین