• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی ،پولیس کی چلتی کار پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق

پشاور (نمائندہ جنگ )تھانہ چمکنی کی حدود میں موٹروے نا کہ بندی پر گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے کار پر فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔صاحب زر ولد یوسف سکنہ کرک نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ عمر فاروق ولد محمد ہادی سکنہ کوہاٹ کہ ہمراہ نان کسٹم پیڈ گاڑی میں کوہاٹ سے چکدرہ جا رہے تھے کہ پشاور موٹروے ناکہ بندی پر موجود پولیس نے انھیں رکنے کا اشارہ کیا تو عمر فاروق نے گاڑی روکنے کی بجائے رفتار تیز کر دی اس دوران ناکہ بندی پر موجود پولیس کانسٹیبل ارشد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے عمر فاروق سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے اپنے ہی پیٹی بند ارشد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین