• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے، پی ڈی ایم صرف سازشوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت روز فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ماضی کی حکومتوں کی خرابیوں کو درست کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ یہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر معیشت کو تباہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج ملک درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ 

تازہ ترین