• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔


صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 385 روپے کم ہوکر 96 ہزار 751 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قدر 6 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 866 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین