• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا دورہ سعودی عرب کی خبر پر تبصرے سے گریز

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے دورہ سعودی عرب کی خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ پورے دور اقتدار میں ایسی خبروں پر تبصرہ نہیں کیا، اب بھی یہی کرنا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے امن کا دائرہ امارات، بحرین اور سوڈان تک پھیلایا ہے۔


نیتن یاہو نے کہا کہ امید کرتے ہیں امن کا یہ دائرہ مزید وسیع ہوگا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپوٹس میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے خفیہ طور پر ملاقات کی۔

تازہ ترین