• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف


اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے خفیہ طور پر ملاقات کی۔

امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ یوسی کوہن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے ملاقات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جب کہ سعودی حکومت کی طرف سے بھی اس ملاقات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔


واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور ٹرمپ انتظامیہ گزشتہ کئی عرصے سے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کوشاں ہے، حال ہی میں امریکا کی ثالثی کی بدولت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال ہوئے۔

بحرین اور سوڈان بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات جوڑ چکے ہیں۔

تازہ ترین