• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹ بال کو تنازعات سے نکالنے کے ارادے سے بنائی گئی کمیٹی خود تنازعات کا شکار ہوگئی۔

پاکستان فٹ بال کو تنازعات سے نکالنے کے لیے پاکستان فٹ بال فیڈریش(پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی (این سی) تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔

پی ایف ایف کی معزول سکریٹری جنرل منیزے زینلی نے ایک بار پھر این سی کے چیئرمین اور اراکین کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔


ذرائع کے مطابق منیزے زینلی ایک بار پھر نارملائزیشن کمیٹی اور چیئرمین حمزہ خان کیخلاف عدالت چلی گئی ہیں۔

لاہور کی عدالت میں دائر درخواست میں منیزے زینلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت میں برطرفی نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود بھی پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے انہیں برطرفی کا نوٹس بھیجا ہے۔

درخواست میں منیزے زینلی نے پی ایف ایف این سی کے چیئرمین حمزہ خان اور دو اراکین سکندر خٹک و عاصمہ بلال کو فریق بنایا ہے۔

عدالت نے درخواست پر پی ایف ایف کے چیئرمین حمزہ خان اور دو اراکین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین