• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کے دباؤ سے مندی کی لہر، 555 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی فروخت کے دباؤ سے مندی کی بڑی لہر ،کے ایس ای 100انڈیکس 555پوائنٹس کی کمی کے باعث 40ہزار کی حد سے نیچے آگیا ، مارکیٹ سرمایہ کاری مالیت بھی 89ارب 55کروڑ 44لاکھ روپے گھٹ گئی ،77.74فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی لیکن کاروباری حجم میں 2.95فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی سرمایہ کاروں نے کورونا کی دوسری لہر میں مسلسل اضافے اور لاک ڈاؤن کے بڑھتے امکانات کی وجہ سے سرماےکے انخلاء پر توجہ مرکوز رکھی جس کے باعث دن بھر مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 554.66پوائنٹس کی کمی سے 40187.18پوائنٹس سے کم ہو کر 39632.52 پوائنٹس پر آگیا ، کے ایس ای 30انڈیکس میں بھی 209.85پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے یہ 16693.45پوائنٹس ہو گیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 341.81پوائنٹس کم ہوجانے سے 28273.86 پوائنٹس کی بجائے 27932.05پوائنٹس پر آکر بند ہوا ،پیر کو مجموعی طور پر 382کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبارہوا ،63کے بھاؤمیں اضافہ ،297کے بھاؤمیں کمی اور 22کے بھاؤمستحکم رہے جبکہ مارکیٹ میں 19کروڑ 54لاکھ 67ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو گزشتہ کاروباری سیشن کی نسبت 56لاکھ 10ہزار شیئرز زیادہ تھا۔ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 89ارب55کروڑ 44لاکھ روپے کی کمی کے بعد 7318ارب 15کروڑ 66لاکھ روپے ہو گئی،کاروباری حجم کے لحاظ سے یونٹی فوڈ ،ہیسکول پیٹرول، ٹی آر جی ، ورلڈ کال ،اور پاک ریفائنری سر فہرست رہے ، سب سے زیادہ قیمت میں اضافہ رفحان میز اور سفائر فائبر کے شیئرز میں ہوا۔

تازہ ترین