کراچی (اسد ابن حسن) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ادارے میں ان شکایات پر کہ جونیئر اور آفس کیڈر کے افسران کی غیر قانونی ترقیاں اور بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ اس پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور افسران کی سینیارٹی پر اعتراضات کی سنوائی کے لیے متاثر ہونے والے افسران کو کمیٹی کے سامنے آج (منگل) کو طلب کرلیا گیا ہے، جن افسران کو نوٹس بھیجے گئے ہیں ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر شامل ہیں۔ تمام افسران کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ حاضری کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کی غیر موجودگی میں سینیارٹی کے حوالے سے فیصلے کرلیے جائیں گے۔