• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شین شوکت کی علمی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد کھی جائینگی، ہندکو بورڈ

پشاور( وقائع نگار )گندھارا ہندکو بورڈکے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر عدنان گل، وائس چیئرمین سید کامران شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین سمیت جملہ اراکین اور گندھارا ہندکو اکیڈمی کے سٹاف ممبران نے ہندکو ،اردو زبان کے نامور شاعر، ادیب، محقق ،گندھارا ہندکو بورڈ کے سینئر ممبراور کئی کتابوں کے مصنف شین۔شوکت کی وفات پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ شین شوکت کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پُر نہیں ہو سکے گا۔ مرحوم علم و ادب کی دنیا کا روشن ستارہ تھے۔ گندھارا ہندکو اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی ہندکو کانفرنسوںاور کے پی کے لینگویجز کانفرنسوں میں اُنہوں نے اپنے تحقیقی مقالہ جات بھی پڑھے ۔ اس کے علاوہ گندھارا ہندکو اکیڈمی کے زیر اہتمام مرحوم کی مایہ ناز تصانیف ہندکو زبان و ادب کا تاریخی جائزہ ،کتابوں کی حفاظت، اکھیاں دے تارے،عین شین قاف اور ناول مہندی بھی شائع ہوئے۔ مرحوم ریڈیواور ٹی کے لئے ڈرامے اور فیچرز لکھتے رہتے تھے ااس کے علاوہ و ہ پاکستان رائٹرز گلڈ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری تھے۔ مرحوم نے زبان و ادب کی ترویج و ترقی بالخصوص مادری زبان کیلئے بے لوث خدمات انجام دیں۔ گندھارا ہندکو بورڈ نے اُن کی وفات کو ہندکو ادب کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
تازہ ترین