• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ عمران خان کریں گے: علی امین گنڈاپور


وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کافیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں جوڑ توڑ ہمارا حق ہے، بلاول گلگت آیا تو ہمارا بھی جواز بنا یہاں آنےکا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان کی محرومیوں کو دور کریں گے، کسی کو بھی اعتراض ہےتو الیکشن ٹریبونل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، سندھ میں بچوں کی ویکسین تک موجود نہیں، تھر میں بھوک سے لوگ مر رہے ہیں۔

تازہ ترین