• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں، کراچی کی طرح حیدر آباد میں بھی پیپلز پارٹی کے لیے مشکل حالات رہے ہیں۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ہم نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں، امید ہے کہ مستقبل میں پیپلز پارٹی کے ووٹ مزید بڑھیں گے، ایم کیو ایم کو ووٹ دینے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدر آباد اور کراچی کے عوام اب پیپلز پارٹی کو آزما کر دیکھیں، عوامی حکومت منہگائی میں اضافہ نہیں ہونے دیتی، عوامی حکومت تنخوائوں میں اضافہ اور کسانوں کو فائدہ دیتی ہے، یہ ایسی حکومت ہے جس میں ہر طبقہ پریشان ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز اور پی آئی اے سے ہزاروں ملازمین کو نکالا جا رہا ہے، جو نااہل حکومت کے خلاف بات کرے اُس کو غدار قرار دے دیا جاتا ہے، پی ڈی ایم کی جدوجہد کسی کو وزیرٍِ اعظم بنانےکی جدوجہد نہیں ہے، پی ڈی ایم کی جدوجہد حقِ حکمرانی کی جدوجہد ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، پی ڈی ایم کی جدوجہد کسی کو وزیرِاعظم بنانےکی جدوجہد نہیں ہے، پی ڈی ایم کی جدوجہد حق حکمرانی کی جدوجہد ہے، گلگت بلتستان میں بھی ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، 70 سال میں معیشت کا ایسا حال نہیں ہوا۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پہلے فیز میں کچھ فیصلے جلدی میں کیئے گئے، سکینڈری اسکول اور کالج یونیورسٹی کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا، ہم جب لاک ڈائون کا کہتے تھے تو ہمارے خلاف لوگوں کو اکسایا جاتا تھا۔

تازہ ترین