• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں سردی، پیپلز پارٹی کا دھرنا ملتوی



گلگت بلتستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی شکایت اور نتائج کےخلاف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے مختلف مقامات پر دیے گئے دھرنے شدید سردی کے باعث ختم کر دیے گئے۔

بلتستان ڈویژن میں احتجاج کے باعث بند رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال ہوگئیں۔

اسکردو میں سابق وزیر اعلیٰ جی بی مہدی شاہ کی قیادت میں پیپلز سیکریٹریٹ کے سامنے جبکہ ضلع گانچھے کھرمنگ اور شگر میں کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلائے۔

احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔


دیامر، غذر اور ہنزہ میں بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا، تاہم شدید سردی کے باعث شام میں تمام دھرنے ختم کردیئے گئے۔

پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مبینہ دھاندلی کے خلاف کل پھر احتجاج ہوگا۔

گلگت میں گزشتہ روز پُر تشدد مظاہرے کے الزام میں 13مشبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ درج کر کے پیپلز پارٹی کا الیکشن آفس بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین