• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان دنیا کی100بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سو بااثرخواتین میں پاکستان کی دو خواتین بھی شامل کی گئی ہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے دنیا کی 100بااثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے، ان100بااثر خواتین میں 2پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ان سو بااثر خواتین کی فہرست میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکار ماہرہ خان کو تخلیقی صلاحیت کی کیٹیگری میں شامل کیا گیاہے جبکہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو علم کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے ہر سال دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست مرتب کی جاتی ہے ۔ اس فہرست کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں علم، قائدانہ صلاحیت، کریٹیویٹی (تخلیقی صلاحیت) اور آئڈینٹیٹی (شناخت) شامل ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میںاقوام متحدہ کی سفیر برائے افغان مہاجرین ماہرہ خان نے بے گھر افغانیوں کے لئے آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئرز کیں۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے کیوں کہ گھر کا ہونا، بچوں کو اسکول بھیجنا اور تشکیل خاندان کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے، بس ان خوابوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں ان لوگوں کو پر سکون ماحول کی ضرورت ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی کی کنجی تعلیم ہوتی ہے اس لئےعالمی سطح پر سب کے لئے معیاری تعلیم کا ہدف متعین کیا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔افغانستان 2020کے عنوان سے منعقد کی جانے تقریب میں معیاری تعلیم کے حوالے سے بحث کی گئی جوکہ یقین افغان مہاجرین کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ 

تازہ ترین