• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان: کورونا میں اضافہ کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں توسیع کریں گے ،وزیر صحت

ایتھنز(مرزارفاقت حسین )اسپتالوں پر دباؤ بڑھتے ہی یونان کو نئے سرے سے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا، وزیر صحت نے پیر کو متنبہ کیا کہ کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ اور اسپتالوں پر دباؤ کے پیش نظر نومبر کے آخر میں یونان اپنے لاک ڈاؤن اقدامات میں توسیع کرے گا۔واسیلیس کِکیلیاس نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ وبائی اعدادوشمار کی بنیاد پر قومی صحت کے نظام پر دباؤ اور بیماری کے پھیلاؤ سبب لاک ڈاؤن اس ماہ کے آخر میں نہیں اٹھایا جاسکتا، انہوں نے مزید کہا کہ نئے انفیکشن کی تعداد میں کمی آنا چاہئے اور صحت کے نظام کو کچھ مہلت ملنی چاہیئے اس لیے اگر ہم آہستہ آہستہ جزوی معمول پر آنا چاہتے ہیں۔" تقریباً 11 ملین افراد کے ملک میں اب 92000 سے زیادہ تصدیق شدہ کورونا وائرس اور 1714 اموات ہیں - جن میں سے ایک ہزار سے زیادہ گذشتہ ماہ کے دوران تھے۔انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے ۔وزیر صحت نے کہا کہ اسکولوں کی بندش سمیت ملک بھر میں دوسرا لاک ڈاؤن 30 نومبر تک نافذ کردیا گیا تھا۔فوج کی جانب سے تھیسنالونیکی کے شمالی شہر میں 50 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ایک فیلڈ ہسپتال قائم کررہی ہے ، نائب وزیر دفاع الکیویاڈیس اسٹیفنیس نے زیر تعمیر فوجی اسپتال کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہوںنے کہا کہ فیلڈ اسپتال ہفتے کے آخر تک تیار ہوجائے گا۔سٹیفنیس نے کہا یہ موبائل اسپتال ایک خاص طور پر مشکل صورتحال کی صورت میں اور اس منصوبہ بندی کے ایک حصے کے طور پر تشکیل دیا جا رہا ہےتا کہ مسلح افواج کے پاس ہمیشہ ہی بدترین ممکنہ صورتحال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین