• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا اسکول آنا بند کیا تعلیمی سرگرمیاں نہیں،شفقت محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پروگرام ”جیو پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول میں بچوں کا داخلہ بند کیاتعلیمی سرگرمی بندنہیں.

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ چند ہفتوں کے لئے اسکول بلایا جائے پھر امتحان لینا طلبا کے ساتھ زیادتی ہے،ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ن لیگ ملتان جلسے میں تاخیر کا ارادہ نہیں رکھتی۔

شفقت محمود نے کہاکہبچے اگر خود نہ بھی بیمار ہوں لیکن وہ بیماری کا کیریر بن سکتے ہیں ، گھروں میں بزرگ حضرات اور والدین کو بیماری کی ٹرانسفر ہو سکتی ہے ،۔

تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کی پابندی نہ ہونے اور احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پرائیویٹ اسکولز کو اس فیصلے پر تحفظات ہوتے ہیں اسی لئے ہم نے اسکول میں بچوں کا داخلہ بند کیا ہے تعلیمی سرگرمی کو بند نہیں کیا ۔

اسکولز میں اسٹاف مرحلہ وار آئے گا اور آن لائن تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ،صوبائی وزرا کی جانب سے فیصلے پر کچھ زیادہ اعتراضات نہیں اٹھائے گئے لیکن ہیلتھ سیکٹرز کی ایڈوائس پر احتیاطی تدابیر کے تحت محفوظ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین