لاہور (این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ پتہ نہیں کیوں شہباز اور حمزہ کی رہائی میں تاخیر کی جارہی ہے، عمران نیازی جب فیصلہ کریں گے تب ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی ہو گی،کوششوں کے باوجود دو روز سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہیں کیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں جلد سے جلد رہا کیا جائے تاکہ وہ انتظامات دیکھیں اور تعزیت کے لئے آنے والوں سے ملاقاتیں کریں۔