• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ،ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ملتوی

العزیزیہ،ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ملتوی 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کو اشتہاری قراردینے کیلئے دائراپیلوں کی سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر جنرل نیب کو عدالتی معاونت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے افسران کا بیان ریکارڈ کرنےاور وزارتِ خارجہ اور ایف آئی اے کو تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر، وزارت خارجہ سے ڈائریکٹر یورپین افیئر مبشر خان،نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ اور ڈپٹی پراسکیوٹر سردار مظفر عباسی کے علاوہ ایف آئی اے لاہور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اعجاز خان اور طارق مسعود عدالت پیش ہوئے۔دفتر خارجہ کی پیش کردہ رپورٹ میں بتایاگیاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہورہے ہیں،دفتر خارجہ نے نوازشریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کی تعمیل رپورٹ عدالت جمع کروا دی ہے۔

تازہ ترین