• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں منگل کو مطلع ابر آلود رہا جبکہ کوئٹہ ، پشین ، زیارت ، چمن ،چاغی ،دالبندین،گوادر، مکران، تربت،پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ آ واران ،لسبیلہ ،قلات اورخضدارمیں موسلادھار بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت6، بارکھان7، دالبندین6، گوادر 19، قلات5، خضدار 6،لسبیلہ 19، نوکنڈی 12،سبی 14، تربت17، ژوب 1 اور زیارت میں بھی 1 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔آج بدھ کوصوبہ کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہیگا۔
تازہ ترین