• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی فکر انگیز پوسٹ مقبول


رواں برس کی 100 متاثر کُن شخصیات کی فہرست میں شامل ماہرہ خان نے زندگی کے نشیب و فراز میں ثابت قدم رہنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں فکرانگیز تحریر کے ذریعے اپنا پیغام پہنچایا جسے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔


ماہرہ آئے روز اپنی دلکش لُکس تو کبھی اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں یہی نہیں بلکہ وہ مداحوں کو بہتر اسلوب سے زندگی گزارنے کے مشورے بھی دیتی ہیں۔

ماہرہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ زندگی کے اتار چڑھاؤ میں گھبرانے کے بجائے اسے بطور تحفہ قبول کریں۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کے تحائف، آپ کے حالات، آپ کے مقاصد، آپ کی خامیاں، آپ کا سفر، آپ کا نصیب، یہ سب زندگ گزرنے کیلئے اہم ہے اور یہی آپ کو زندگی گزارنا بھی سکھاتا ہے۔‘

ماہرہ کا ماننا ہے کہ یہ سب ایک دوسرے سے مربوط ہے لہذا ہمیں اسے جلد از جلد قبول کرلینا چاہئے۔

تازہ ترین