• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) کو شوبز انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دے دیا۔

ماہرہ نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’بہت سے نوجوان فنکار ہیں جو ہدایت کاری، اداکاری اور کچھ لکھنے کے حوالے سے انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ اس اقدام کا حصہ بننے جارہی ہوں۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) فلم سازی کی دنیا میں نام بنانے والے نوجوانوں کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔


انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مذکورہ پلیٹ فارم روایتی طریقوں سے ہٹ کر صلاحیتوں کو ڈھونڈنے اور منوانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) ایک یاد دہانی ہے کہ ہر نوجوان پاکستانی فلمساز تجربات اور نقطہ نظر کا ایک انوکھا سیٹ رکھنے والا ایک انوکھا ادارہ ہے اور مجموعی طور پر دنیا میں کسی کے پاس نہیں ہے۔

این اے ایس ایف ایف نے نوجوان فلم سازوں اور دستاویزی فلموں کے پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کو ایسے کام کرنے کی دعوت دی ہے۔

تازہ ترین