• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 9 کیسز، 59 اموات


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 9 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 59 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 214 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 583 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 52 لاکھ 97 ہزار 703 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔


پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 803 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 42 ہزار 115 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 867 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 32 ہزار 974 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 66 ہزار 33 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 858 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار 786 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 904 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 314 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 339 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 27 ہزار 979 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 291 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 891 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 164 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 316 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 151 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 573 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 96 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین