پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے جاں بحق ہوا ہے، ٹکر مارنے والا حادثہ رونما ہونے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اوکاڑہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کانسٹیبل شہریار ڈیوٹی دینے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ حادثے کے ذمے دار مفرور ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔