• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم شیم اختر کی نمازجنازہ ہفتے کو ادا کی جائے گی، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعظم اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اخترکی نماز ہفتے کو ادا کی جائے گی۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ہفتے (28 نومبر) کو ادا کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔


ن لیگی ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ شریف برادران کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار 29 نومبر کو ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے واضح طور پر کہا کہ رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔

تازہ ترین