پشاور میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کے کم پریشر کی شکایت عام ہوگئی جبکہ بعض علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہوگئی ہے۔ جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔
گیس نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پشاور میں کئی علاقوں میں گزشتہ 2 ماہ سے گیس ہے ہی نہیں۔ شہر میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کم پریشر کے باعث گیس نہ ہونے کے برابر ہے جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہر میں کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں گزشتہ دو ماہ سے گیس میسر ہی نہیں۔ان میں حاجی کیمپ اور ورسک روڈ قابل ذکرہے۔ جبکہ یونیورسٹی روڈ، چارسدہ روڈ اور کوہاٹ روڈ سمیت لاہوری گیٹ، گلبہار اور نوتھیہ میں بھی گیس پریشر کم ہے۔
صارفین کےمطابق گیس نہ ہونے پر انہیں مہنگی ایل پی جی گیس خریدنا پڑتی ہے۔
دوسری جانب جی ایم سوئی ناردرن گیس کے مطابق موسم سرد ہوتے ہی گیس کا استعمال زیادہ ہو جاتا ہے جس سے گیس کی سپلائی متاثر ہو جاتی ہے۔ تاہم صارفین کی سہولت کے لئے نیا پائپ بچھایا جا رہا ہے۔