کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی نے پی ایف ایف انتخابات کیلئے عہدیداروں کا اعلان کردیا۔ چوہدری محمد سلیم سیکریٹری انتخابی کمیٹی جبکہ ملک مقبول حسین، قاضی نور احمد،یو ایف، طارق لطفی اور ملک اصغر اعوان بالترتیب بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی الیکشن کمشنر ہونگے۔ دریں اثناء لاہور کی اعلی عدالت نے نارملائزیشن کمیٹی برائے انتخاب فٹ بال ایسوسی ایشن کو کام کرنے سے روک کر پنجاب میںسردار نوید حیدر خان صدر پی ایف اے اور دیگر نائب صدور اپنا کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔