• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں 32ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان کے نو منتخب 32 اراکین اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا ناشاد نے اراکینِ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کل جمعرات کے روز شام 4 بجے ہوگا۔ اس سے پہلے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزادہ امیدواروں کے حامیوں نے اپنے اپنے حلقوں سے کامیاب امیدواروں کو جلوس کی شکل میں اسمبلی تک پہنچایا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔ 

تازہ ترین