• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان کی زیرصدارت بورڈ افسران کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر شمیم اختر سیال کی زیر صدارت بورڈ افسران کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں افسران نے اپنی اپنی برانچوں سے متعلق کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر چیئر پرسن نے اسسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ، ڈسپلن، سیکریسی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ میٹرک/انٹرمیڈیٹ سالانہ متحانات 2021 ء کے بہتر و شفاف انعقاد اور بروقت مارکنگ کیلئے متعلقہ سٹاف کی تعیناتی کیلئے درخواستیں بذریعہ آن لائن سسٹم حاصل کرکے نوجوان ایماندار، محنتی اور تجربہ کار اساتذہ کو ترجیح دیں۔ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات میٹرک/انٹر نے رپورٹ پیش کی کہ میٹرک و انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات 2018 ء تک کے تمام ریگولر اُمیدواران کی اسناد ادارہ جات جبکہ پرائیویٹ اُمیدواران کی اسناد داخلہ فارم پر دیئے گئے ایڈریس پر ارسال کی جا چکی ہیں۔ چیئرپرسن نے اسسٹنٹ سیکرٹری (لیگل ) کو ہدایت کی کہ کورٹس میں چلنے والے تمام کیسز کی چھان بین کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بورڈ رولز کے مطابق حل طلب کیسز کو دفتر میں ہی حسب ضابطہ حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زیر التواء لیپ ٹاپس کی تقسیم کو جلداز جلد یقینی بنانے کیلئے اُمیدواران کو بذریعہ ٹیلی فون مطلع کیا جائے۔
تازہ ترین