ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر کے خصوصی امتحان میں نقل لگانے اور جعلی امیدوار بیٹھانے والوں کی سزائوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق حسن رضا کو ضمنی امتحان 2022 تک کیلئے نااہل، کائنات، حمزہ یونس، کاشف نذیر اور ناصر علی کو انٹر سپیشل امتحان تک کیلئے نااہل قرار دیا گیا، محمد نعمان کو ضمنی امتحان 2022 تک کیلئے، عیشاء اکرم کو سالانہ امتحان 2022 تک کیلئے، تنویر اختر کو ضمنی امتحان 2022 تک کیلئے، راشد ذوالفقار کو سالانہ امتحان 2021 تک کیلئے، عبدالرحمان کو سالانہ امتحان 2022 تک اور زبیر افضل کو سالانہ امتحان 2022 تک کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔