• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، سمندری طوفان ’نیوار‘ دو ریاستوں سے ٹکرا گیا


بھارت میں سمندری طوفان نیوار تامل ناڈو اور پوڈوچری کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو اور پوڈوچری میں طوفان کے زیر اثر شدید بارشیں جاری ہیں جبکہ چنئی میں تیزہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، طوفان نیوار کےسبب تامل ناڈو اور پوڈوچری میں آج عام تعطیل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان نیوار کےسبب چنئی ایئرپورٹ پر 70 سےزائد فلائٹس منسوخ ہوئیں تھیں، 12 گھنٹوں سے بند چنئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تامل ناڈو اور پوڈوچری کے وزرائے اعلیٰ کے مطابق تامل ناڈو اور پوڈوچری میں نیوار طوفان سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے جبکہ ریاست پوڈوچری میں 2 ہزار افراد کو ریلیف کیمپوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان نیوار کمزور پڑ چکا ہے اور اب شمال مغربی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین