مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی والدہ کی وفات کو چوتھا دن ہے، شہباز شریف کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔
مریم اورنگ زیب نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن صدر، قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اورحمزہ شہباز شریف کو کل پیرول پر رہا کیا جائے گا، شہباز شریف کی والدہ کی وفات کو ہوئے آج چوتھا دن ہے، شہباز شریف کو تا حال رہا نہیں کیا گیا ہے۔
مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک مزید مضبوط ہوگی، ظالم حکمرانوں سے حساب لیا جائے گا۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کے ظلم کو نسلیں یاد رکھیں گی، عوام کو آپ کے ہوتے ہوئے روزگار نہیں ملے گا، کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔