• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی نے پانچ سال قانون کی دھجیاں اُڑائیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ میڈم فردوس! پانچ سال عمران نیازی نے قانون کی دھجیاں اُڑائیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق ایوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لوٹوں اور کرائے کے ترجمانوں کو قانون کی بات کرتے شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالغفار ڈوگر اور موسی گیلانی کی گرفتاریاں نام نہاد محب وطن حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ نواز شریف اور شہباز شریف کا ہی حوصلہ تھا جنہوں نے ترقی کے دشمنوں کو برداشت کیا، عمران نیازی نے ڈی چوک پر 126 دن ریاست کی رٹ کو چلینج کیا۔ 

تازہ ترین