• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر ممتاز اور کبریٰ خان کی فلم ’’ابھی‘‘کی کشمیر میں عکسبندی جاری

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار و گلوکار گوہر ممتاز اور کبریٰ خان کی فلم’’ابھی‘‘تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔فلم کی کاسٹ میں سلیم شیخ، عثمان پیرزادہ، محمود اسلم، احتشام الدین، یاسرہ رضوی، حنا بیات اور آصف رضا میر شامل ہیں۔’’ابھی‘‘نامی رومانوی تھرلر فلم کی شوٹنگ کشمیر کے خوبصورت مقامات پر جاری ہے اور اس کی کہانی قوم پرستی (nationalism) کے گرد گھومتی ہے۔’ابھی‘ کی ہدایت اسد ممتاز ملک دے رہے ہیں اور یہ فلم برطانیہ کی ایک بین الاقوامی ڈینئل جونز پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے جو پاکستان میں اپنے پہلے وینچر کے لیے تیار ہے۔فلم کی کہانی گوہر ممتاز نے شعیب ربانی کے ساتھ خود لکھی ہے۔’ابھی‘فلم کے ٹائٹل ٹریک میں عالمی شہرت یافتہ قوال استاد راحت علی فتح خان اور گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔تاہم اب تک فلم کی ریلیز سے متعلق کسی تاریخ کا اعلان کیا گیا لیکن آئندہ سال ‘ابھی’ کے ریلیز ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین