• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کی ذاتی معلومات دوسروں کو دینے پر فیس بک پر 60 لاکھ ڈالر جرمانہ

سیئول(جنگ نیوز )جنوبی کوریا کی ایک ایجنسی نے فیس بک پر صارفین کی ذاتی معلومات دوسروں کو دینے پر 60اعشاریہ 6لاکھ ڈالر کا جرمانہ لگایا ہے اور مجرمانہ تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق رواں سال اگست میں لانچ ہونے والے ذاتی معلومات کی حفاظت کرنے والے جنوبی کوریا کے ادارے پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک تفتیش کے بعد فیس بک پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

تازہ ترین