شیخوپورہ ،لاہور( نمائندگان جنگ) اغوا کے بعدطالبہ سے 2فراد نے مختلف اوقات میں زیادتی کرڈالی،وزیراعلیٰ بزدار نے نوٹس لے لیا۔آئی جی انعام غنی نے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی اویسیہ پارک کی نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کر کے 2 افراد نے مختلف اوقات میں زیادتی کا نشانہ بنایا، فیکٹری ایریا پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی والدہ کی درخواست پر آصف وغیرہ 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سکول جانے کے دوران 2 دفعہ زبردستی اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ دکھا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر خاموش کرا دیا گیا،فیکٹری ایریا پولیس نے آصف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔