• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی، ایچ ای سی کے حکم نامے کے باجود امتحان لینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی صدارت میں کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ امتحان فزیکل ہوں گے آن لائن نہیں ہوں گے، بی اے بی ایس سی کے پریکٹیکل امتحان شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ اس لیے تمام شعبوں کے آئندہ ہفتہ کو ہونے والے نئے طلباء کے سمسٹر کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ تاہم دفتری اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے، اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر علیم احمد، ڈاکٹر طارق محمود انصاری، پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک سمیت انتظامی افسران نے شرکت کی۔
تازہ ترین