• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائی دبئی کی اسرائیل کیلئے باقاعدہ کمرشل پروازیں شروع


فلائی دبئی کی پہلی کمرشل پرواز نے اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ پرلینڈ کیا تو اسے ایئرپورٹ انتظامیہ نے واٹر سیلوٹ پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

سرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی کے دو ماہ بعد پہلی کمرشل پرواز نے دونوں ممالک کے درمیان اڑان بھری ہے۔

متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے کے مطابق امارات کی پہلی کمرشل پرواز نے اپنا سفر چار گھنٹے میں طے کیا ہے۔

فلائی دبئی کی پہلی کمرشل پرواز کا ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

فلائی دبئی کی یومیہ دو پروازیں دبئی اور تل ابیب کے درمیان اڑانیں بھرا کریں گی جبکہ 31 اگست 2020 کو اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز ابوظبی پہنچی تھی۔

13 دسمبر 2020 سے اسرائیل کی ایئرلائن بھی ہفتہ وار 14 پروازیں چلائے گی جو دبئی اور تل ابیب کے درمیان اڑانیں بھریں گی۔

تازہ ترین