گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ کے اراکین کے لیے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اس معاملے پر مشاورت کے لیے آج وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللّٰہ خان کے نام سامنے آئے ہیں۔
وزیر برائے کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو گلگت سے اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
گلگت بلتستان کابینہ کے لیے سہیل عباس کو بورڈ آف ریونیو، شمس لون کو وزارتِ خوراک ، جاوید مناوا کو خزانہ، وزیر کلیم کو ورکس، راجہ ناصر عباس کو اسپورٹس، کلچر اور سیاحت کا قلمدان جبکہ راجہ عظیم کو تعلیم کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ اعظم کو تعلیم کی وزارت ، راجہ محمد زکریا خان کو زراعت، جبکہ حاجی شاہ بیگ کو جنگلات اور جنگلی حیات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔