• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور حمزہ کا پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی سے متعلق سمری کل منظور کی گئی تھی.

عثمان بزدار کی منظوری کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے دو ہفتوں کی رہائی کا پرول مانگا تھا جس پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے ۔



ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے دو ہفتوں کی رہائی کا پیرول مانگا تھا جس پر 5 دن کی رہائی منظور کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کی والدہ کی وفات کو چوتھا دن ہے، شہباز شریف کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین