• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امِ رباب کے اہلِ خانہ قتل، مرتضیٰ چانڈیو کی گرفتاری کا حکم


سپریم کورٹ آف پاکستان نے ام رباب چانڈیو کے اہلِ خانہ کے قتل کے کیس کی سماعت کے دوران دوسرے مفرور ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا سندھ پولیس 2 مفروروں کو بھی گرفتار نہیں کر سکتی؟

امِ رباب چانڈیو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو ڈیل کے تحت پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، جاگیردار وڈیروں کے خلاف ملزمان کی سہولت کاری پر کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت جاتی ہوں تو وڈیرے میرا راستہ روکتے ہیں، پیپلز پارٹی کے دونوں ایم پی ایز ملزم ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔


ام رباب چانڈیو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردار خان چانڈیو اور برہان چانڈیو کو کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کے دوسرے مفرور ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین