پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں 2 مختلف واقعات میں 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
لاہور پولیس تاحال دونوں وارداتوں کے ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کی پہلی واردات لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ہوئی، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے مدثر نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔
دوسری واردات گڑھی شاہو میں ہوئی جہاں شاد باغ کے 28 سالہ راہ گیر نوجوان رمیز کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں جبکہ تفتیش بھی کی جا رہی تاکہ دونوں وارداتوں کے ملزمان تک پہنچا جا سکے۔